Thursday, May 26, 2016

Sidra Khan Urduwomen

لوگ کِہتے ہَیں مِیرے ذِہن کا فَتور ہو تُم ۔ ۔ ۔
میں خُوش ھُوں کہ اُنہیں دِل کا اَبھی عِلم نہیں ۔

Thursday, January 14, 2016

urduwomenکبهی سفر تو کبهی شام لے گیا

کبهی سفر تو کبهی شام لے گیا مجھ سے
تمہارا درد کئی کام لے گیا مجھ. سے

اسے زیادہ ضرورت تهی گهر بسانے کی
وہ آ کے میرے در و بام لے گیا مجھ سے

arfa Almas urduwomen

کیا خوب وقت نکالا هے ظالم نے رنجش کا
جب خوب سنورتا هے تب مجھ سے بگڑتا هے

حسسنِ مجسم ہو یا سانولی سی صورت

حسسنِ مجسم ہو یا سانولی سی صورت
عشق اگر روح سے ہو تو ہر روپ باکمال ہے

عجب ضدیں ہو گئی ہیں باہم

عجب ضدیں ہو گئی ہیں باہم ۔۔۔سراب کہنا ، خراب لکھنا
اسی کو دل سے برا سمجھنا ۔۔۔۔اسی کو عزت مآب لکھنا

Hani Malik urduwomen

حقیقت کا اگر افسانہ بن جائے تو کیا کیجے
گلے مل کر بھی وہ بیگانہ بن جائے تو کیا کیجے

ہمیں سو بار ترکِ مے کشی منظور ہے لیکن
نظر اس کی اگر میخانہ بن جائے تو کیا کیجے

نظر آتا ہے سجدے میں جو اکثر شیخ صاحب کو
وہ جلوہ، جلوۂ جانانہ بن جائے تو کیا کیجے

ترے ملنے سے جو مجھ کو ہمیشہ منع کرتا ہے
اگر وہ بھی ترا دیوانہ بن جائے تو کیا کیجے

خدا کا گھر سمجھ رکّھا ہے اب تک ہم نے جس دل کو
قتیل اس میں بھی اک بُتخانہ بن جائے تو کیا کیجے

Sara Ali Khan Urduwomen